اسرائیلی وزیر اعظم: رفح کے شہر پرحملے کی تاریخ طے ، حملہ ضرور کریں گے
عرب میڈیا:(پاکستان ٹوڈے) اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ملک نے رفح کے گنجان آباد شہر پر ایک بھر پور فوجی حملے کے لیے ایک تاریخ بھی مقرر کر لی ہے تاکہ غزہ کے جنوب میں حماس کے اس آخری گڑھ کو ختم کا جا سکے۔
رفح کے شہرغزہ کے انتہائی جنوب میں مصری سرحد کے ساتھ جڑا ہوا شہر ہے جس میں 15 لاکھ سے زائد فلسطینی پناہ گزینوں نے 7 اکتوبر سے جاری جنگ میں پناہ لے رکھی ہے۔
عرب میڈیا کی تفصیلات کے مطابق جنگی اعلان قاہرہ میں جاری رہنے والے جنگ بندی مذاکرات کے فوری بعد سامنے آیا ہے۔
دوسری جانب نیتن یاہو کے اس تازہ بیان کے بعد امریکہ نے کہا ہے کہ وہ اب بھی رفح پر کسی بڑے حملے کا مخالف ہے، امریکی دفتر خارجہ کے ترجان میتیھیو ملر نے یہ بھی کہا ہے کہ ایک طرف رفح میں شہری آبادی کے لیے بڑا خطرہ پیدا ہو جائے گا تو دوسری جانب خود اسرائیلی سلامتی کے لیے مسائل پیدا ہوں گے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے رفح پر مقرر کردہ تاریخ کا ادھورا ذکر کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ انہیں قاہرہ میں جنگ بندی مذاکرات کے بارے میں آج ہی تازہ رپورٹ مل گئی ہے، ہم مسلسل اپنے اہداف کے حصول کے لیے کام کر رہے ہیں کہ اپنے تمام یرغمالیوں کو رہا کرائیں اور حماس پر مکمل فتح حاصل کریں۔
ادھر وائٹ ہاؤس نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا ہے قاہرہ میں جنگ بندی کے لیے سامنے آنے والی نئی تجاویز سے حماس کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ اب حماس پر ہے کہ وہ ان تجاویز کا کیا رد عمل دیتا ہے۔
واضح رہے کہ سات اکتوبر سے اب تک غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 33ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔
ڈونلڈٹرمپ ایک بارپھرامریکی صدرمنتخب
نومبر 6, 2024امریکہ کومحفوظ بنائیں گےاورسرحدوں کوسیل کریں گے،ٹرمپ
نومبر 6, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔