اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی

0
117

پاکستان ٹوڈے: اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل کر دیا۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ کیا تندور والوں سے پوچھا کہ آٹا کتنے کا آ رہا ہے یا بس لوگوں کو خوش کرنے کیلئے آرڈر جاری کر دیا؟
عدالت نے آئندہ سماعت تک نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے فریقین سے تفصیلی جواب طلب کر لیا اور سماعت 6 مئی تک کیلئے ملتوی کر دی۔

Leave a reply