اسلام آباد کے تین حلقوں کے الیکشن نتائج کے بعد متعلقہ ریکارڈ کے حصول کی درخواست پر سماعت جاری

0
83

پی ٹی آئی امیدوار شعیب شاہین ، علی بخاری و دیگر عدالت میں پیش وکیل فیصل چوہدری ، ایمان مزاری عدالت میں پیش

الیکشن کمیشن کے وکیل ضیغم انیس بھی عدالت میں پیش ، چیف جسٹس عامر فاروق کیس کی سماعت کر رہے ہیں

الیکشن ہوئے ڈیڑھ ماہ ہونے لگا اب تک مصدقہ دستاویزات نہیں ملیں ،اسلام آباد کے حلقوں کے نوٹیفکیشن ا گئے ، امیدواروں کے حلف بھی کو چکے، الیکشن کمیشن نے عدالت کے حکم پر پرکچھ فارم اپلوڈ ہوئے اور بعد میں ہٹا لیے گئے۔

اب ہمیں اس سسٹم تک رسائی نہیں ہے ،یہ مصدقہ دستاویزات کون سی دینا لازم ہوتا ہے ، نہ ہمیں کنسلوڈیٹڈ فارمز دے رہے ہیں نہ فارمز 45 سے 49 تک ، قانون میں 14 دن کے اندر مصدقہ دستاویزات دینا ضروری ہوتا ہے

 

Leave a reply