اسلام آباد کے ٹریل فائیومیں لاپتہ ہونے والے پندرہ سالہ محمدطحہ کی نعش کھائی سے نکال لی گئی

0
52

اسلاام آباد:(پاکستان ٹوڈے) لواحقین نےبچے کے شناخت کر لی، ڈیڈ باڈی ایک گہری کھائی سے نکال لی گئی، نعش کی اطلاع فارسٹ اورانوائرمنٹ کے عملے نے پولیس کودی۔

تفصیلات کے مطابق نعش کو لوہی دندی جے راستے سے واپس لایا گیا، بظاہر لگ رہا ہے کہ نوجوان پاؤں پھسلنے سے کھائی میں گر گیا، لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا۔

محمد طحہ بچیس مئی کو دوستوں کے ہمراہ گھر سے ٹریل فائیو ہائیکنگ کے لئےگیا تھا، ٹریل فائیو پر لاپتہ ہونے والے بچے کی گمشدگی کا مقدمہ والدہ کی مدعیت میں تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کیا گیا ہے۔

Leave a reply