افغانستان کے صوبے بغلان میں آنے والے سیلاب سے درجنوں افراد زخمی
(پاکستان ٹوڈے) افغان صوبے بغلان میں طوفانی بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 60 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے بغلان میں آنے والے سیلاب سے درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں جس سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 200 سے زائد افراد اپنے گھروں میں محصور ہوچکے تھے جن کی مدد کیلئے ہیلی کاپٹرز بھی بھیجے گئے تھے مگر اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن کامیاب نا ہوسکا۔
دوسری جانب افغان نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس کے نمائندے کا بتانا ہے کہ صوبہ بغلان کے 3 اضلاع میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ افغان حکومت کا کہنا ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کی کوششیں کررہے ہیں۔
امریکی ریاست کیلی فورنیامیں زلزلےکےشدیدجھٹکے
دسمبر 6, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔