
الیکشن سے متعلق غیر ملکی نصیحتوں کی ضرورت نہیں ،دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ الیکشن سے متعلق غیر ملکی نصیحتوں کی ضرورت نہیں ہے۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دفتر خارجہ کی جانب سے پہلے ہی الیکشن کے حوالے سے بیان جاری ہو چکا، انتخابات کے حوالے سے جو مبصرین کی جانب سے بیانات سامنے آئے ہیں ان میں بہت سے بیانات حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔
مقبوضہ کشمیر سے متعلق بات کرتے ہوئے ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں پیسے پھینک کر اپنی حیثیت کو آئینی نہیں بنا سکتا،انہوں نے بتایا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتا ہے، پاکستان کشمیری عوام کے لیے ہمیشہ اپنی آواز بلند کرتا رہے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان رفح شہر میں اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتا ہے، اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھی اسرائیلی جارحیت پر تنبیہ کی ہے،ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا کہ ہم پاکستان میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات سے باخبر ہیں، پاکستان نے افغان حکومت سے ان دہشت گرد تنظیموں کے حوالے سے بات کی ہے، پاکستان اور افغانستان دوست اور ہمسایہ ممالک ہیں، دونوں کے قریبی برادرانہ تعلقات ہیں، تاہم ان تعلقات میں متعدد معاملات پر تحفظات ہیں، یہ تحفظات افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر ہیں۔
بیرسٹرسیف نےمخصوص نشستوں سےمتعلق ردعمل دےدیا
جولائی 8, 2025بارشوں سے7افرادجاں بحق،پی ڈی ایم اےکی رپورٹ جاری
جولائی 8, 2025بابائے خدمت عبدالستار ایدھی کی 8 ویں برسی
جولائی 8, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پیکاقانون کی کس شک پراعتراض ہےبتایاجائے،عطااللہ تارڑ
فروری 3, 2025 -
ایرانی صدرکادورہ روس،دفاعی معاہدےمتوقع
جنوری 15, 2025
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔