الیکشن کمیشن نے این اے 81 سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار رانا بلال اعجاز کو دوبارہ گنتی میں 3201ووٹوں سے ہرا کر ناکوں چبے چبوا دیئے
ملکی سیاست میں ایک طرف تو ن لیگ اور پیپلزپارٹی آپس میں آئینی اور حکومتی عہدے تحفہ کرنے میں فراغ دلی کا مظاہرہ کررہی ہیں تو وہی پر الیکشن کمیشن بھی اپنا حصہ ڈالنے میں پیش پیش ہے۔
یہ بات سننے میں تو تھوڑی عجیب لگتی ہے مگر الیکشن کمیشن نے ن لیگ کو کھلے عام یہ بمپر آفر دے رکھی ہے کہ آو،، دوبارہ گنتی کراو،، اور سیٹ لے جائے۔
اب یہ بات زبان زد عام بن چکی ہے کہ جب تک سیٹ ن لیگ کی نہ ہوجائے گنتی رکنے نہ پائے۔ این اے81 سےپی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار رانا بلال اعجاز کے ساتھ بھی الیکشن کمیشن نے ہاتھ کرڈالا۔ 7791ووٹوں سے برتری پانے والے پی ٹی آئی امیدوارکو الیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی میں 3201ووٹوں سے زیر کردیا۔
بات صرف یہی ختم نہیں ہوتی بلکہ الیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی میں پی کے 40 سے ن لیگ کے سردار شاہ جہاں کو فاتح قرار دیا اور تو اور الیکشن کمیشن نے پی پی 122 ، پی پی 100 سے بھی دوبارہ گنتی میں ن لیگ کی فتح کا نوٹیفیکشن جاری کیا۔ اگر عمران خان کی تقاریر کو ذہن میں دوہرایا جائے تو یقین پختہ ہوجاتا ہے کہ ن لیگ کیلئےامپائر کے بغیر میچ جیتنا دیوانے کے خواب کی طرح ہے۔
لیکن سیاست کے امتحان میں ضمنی انتخابات اب باقی ہیں جہاں ملک بھر سے دوبارہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کے امیدوار میدان آئے میں آئے گے مگر دیکھنا یہ ہے .کہ دوبارہ انتخابات میں کتنی بار الیکشن کمیشن دوبارہ نتائج بدلے گی ۔ عتیق ملک پاکستان ٹوڈے نیوز لاہور
احتجاج کی قیادت کرناوزیراعلیٰ کےپی کیلئے مسئلہ بن گیا
اکتوبر 7, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
شیخ السدیس نے رمضان آپریشنل پروگرام کا آغاز کردیا
مارچ 4, 2024 -
جلسےکااین اوسی معطل:چیئرمین پی ٹی آ ئی کاردعمل
اگست 21, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔