الیکشن کمیشن نے بلوچستان اور کے پی کے میں انتخابات ملتوی ہونے کا امکان رد کردیا

0
134

الیکشن کمشن نے امن و امان کی صورتحال کو جواز بنا کر پاکستان کے دو صوبوں میں 8 فروری کو انتخابات ملتوی ہونے کے امکان کو مکمل رد کردیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے واضح کردیا ہے کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے۔

اسلام آباد میں اجلاس کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے، وقت کی کمی کے باعث بیلٹ پیپرز کی مزید پرنٹنگ کی گنجائش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کی، آر ٹی ایس کی بجائے الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) کا استعمال شفاف انتخابات کیلئے ہے۔

Leave a reply