الیکشن کمیشن نے قومی وصوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر شیڈول جاری کردیا

0
106

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی وصوبائی اسمبلیوں کی23خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔الیکشن کمیشن کے جاری شیڈول کے مطابق قومی وصوبائی اسمبلیوں کی 23خالی نشستوں پر پولنگ 21اپریل کو ہوگی، ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی 18مارچ تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخاب کیلئے امیدواروں کی سکروٹنی 21مارچ تک ہوگی ، امیدواروں کی کاغذات نامزدگی پر اعتراضات25مارچ تک عائد کئے جاسکتے ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے اعتراضات پر فیصلے 28مارچ تک سنائےجائیں گے۔

جاری شیڈول کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 28مارچ کو جاری کی جائےگی جبکہ امیدواروں کو انتخابی نشان 30مارچ کو جاری کئے جائیں گے۔

Leave a reply