اماراتی بینکس سے ٹریڈ فائننسنگ بحال ہونے کا جلد امکان ہے:محمد اورنگزیب

0
49

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اماراتی بینکس سے ٹریڈ فائننسنگ بحال ہونے کا جلد امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق انھوں نے کہا کہ جیسے ہی آئی آیم ایف کا پاکستان کیلئے نئے پروگرام کا آغاز ہوگا ، اماراتی بینکس سے بھی قلیل مدت کی ٹریڈ فائننسگ کی شروعات ہوجائے گی”، ان خیالات کا اظہار وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دبئی میں میڈیا نمائندوں کے سوالات کے جواب میں کیا وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے متحدہ عرب امارات میں کمرشل بینکس کے عہدیدران اور اماراتی بزنس برادری سے ملاقات کی۔

جبکہ دبئی میں پاکستان بزنس کونسل دبئی کے عہدیدران کے ساتھ تفصیلی نشست بھی کی پاکستان بزنس کونسل کے اہم عہدیدران محمد اقبال داود، محمد شبیر مرچنٹ، مصطفی ہیمانی ، نے وزیر خزانہ کو خوش آمدید کہا اس موقع پر قونصل جنرل پاکستان حسین محمد اور کمرشل قونصلر علی زیب بھی انکے ہمراہ تھے۔

وفاقی وزیر خزانہ سے ملاقات کرنے کے بعد بزنس کمیونٹی کی شخصیات نے ڈسکور پاکستان کے ڈاریکٹر ارشد انجم سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت پاکستان کے معشیت کی بحالی کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا

Leave a reply