امریکا نے پاکستان اور ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا،اے آر وائی نیوز کے مطابق اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھو ملر نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ حکومت پاکستان کے ساتھ ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر بات چیت جاری ہے تاہم وہ پاکستان کے ساتھ نجی سفارتی گفتگو پر تبصرہ نہیں کریں گے۔
میتھو ملر کا کہنا تھا کہ توانائی کی کمی کے بحران سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کرنا امریکا کی ترجیحات میں شامل ہے اور امریکا نے پاکستان میں چار ہزار میگا واٹ توانائی کی صلاحیت کے اضافے میں مدد کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی منصوبوں نے پاکستان کی بجلی کی صلاحیت میں اضافہ کیا ہے اور ان منصوبوں کی مدد سے ہی آج 50 ملین سے زیادہ پاکستانیوں کے گھروں کو بجلی فراہم ہو رہی ہے۔
ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکا اور پاکستان گرین الائنس کے ذریعے ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کیلیے مل کر کام کر رہے ہیں جب کہ دونوں ممالک اسمارٹ زراعت اور قابل تجدید توانائی پر بھی مشترکہ کام کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کابینہ توانائی کمیٹی نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی منظوری دیدی تھی۔
ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں 80 کلومیٹر پائپ لائن تعمیر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ پاکستان اپنی سرزمین پر 80کلومیٹر کی پائپ لائن بچھائے گا۔
پائپ لائن بچھانےکا آغاز ایرانی سرحد سے گوادر تک کیا جائےگا۔ آئی پی گیس پائپ لائن منصوبے کے تحت تعمیراتی کام شروع کیا جائےگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 80کلومیٹر پائپ لائن ایک سال میں بچھائی جائےگی جس کے لیے 15کروڑ 80 لاکھ ڈالرز لاگت کا تخمینہ ہے۔ منصوبے کیلئے فنڈز جی آئی ڈی سی سے فراہم کیےجائیں گے۔
قومی ائیرلائن کی نجکاری:سپریم کورٹ نےحکم واپس لےلیا
دسمبر 5, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔