امریکی انتظامیہ اسرائیل کومزید 18 ارب کے جنگی ہتھیاروں کی فروخت پر غور
عرب میڈیا کے مطابق امریکا کو باضابطہ درخواست موصول ہوئی جس کے بعد اسرائیل کو بوئنگ کمپنی سے درجنوں ایف۔ 15 طیاروں کی فروخت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع یوایو گیلانٹ کے سرفہرست مطالبات میں طیاروں کی جلد فراہمی بھی شامل تھی، جنہوں نے گزشتہ ہفتے واشنگٹن کا دورہ کیا ، اپنے دورے کے دوران انہوں نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان اور سیکرٹری دفاع لائیڈ آسٹن سمیت دیگر امریکی حکام سے بات چیت کی تھی۔
امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کی کمیٹی کے چیئرمین مائیکل کاول نے 30 جنوری کو (اسلحے کی) فروخت کی اجازت دی تھی۔
بائیڈن انتظامیہ اور کانگریس کی بات چیت پہلے ہی ایف۔ 15 کے حوالے سے ہو چکی ہے تاہم ہتھیاروں کی منتقلی کی دستاویز پر چار میں سے کچھ دفاتر کے دستخط ہونا باقی ہیں۔
امریکی قانون کے مطابق کانگریس کو غیرملکی فوجی ساز و سامان کی فروخت کے بڑے معاہدوں کے بارے میں مطلع کرنا ضروری ہے، خارجہ امور کی کمیٹیوں کے ڈیموکریٹک اور ریپبلکن رہنماؤں کو کانگریس کو باضابطہ اطلاع دینے سے قبل ایک غیر رسمی جائزے میں ان معاہدوں کی جانچ کرنا ہوتی ہے۔
واشنگٹن اپنے دیرینہ حلیف اسرائیل کو 3.8 بلین ڈالر سالانہ فوجی امداد دیتا ہے، اگرچہ اعلیٰ امریکی حکام نے شہریوں کی ہلاکتوں پر اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے تاہم ابھی تک اسلحے کی منتقلی کے مطالبے کی مزاحمت نہیں کی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔