پاکستان ٹوڈے: امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا وفد کے ہمراہ چوکنڈی کے مقابر کا دورہ۔ صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم و وفد کے دیگر اراکین کا استقبال کیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی سفیر کے وفد میں قائم مقام قونصل جنرل جمی مولڈین، ہیتھر مرفی، زہرا حاجیانی، نریندر کمار و دیگر شریک تھے۔انہوں نے ملک کے تاریخی مقامات کو اجاگر کرنے میں تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ چوکنڈی کے مقابر کی تعمیراتی ترتیب اور طرزِ تعمیر پر ان کے معماروں کی کاری گری و ہنرمندی قابلِ داد ہے۔
چوکنڈی و دیگر تاریخی مقامات کو مزید اجاگر کرنے کیلئے یونیسکو کے تحت بھر پور تعاون کریں گے۔اس موقع پر صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو چوکنڈی قبرستان کی قدیم تاریخی حیثیت سے متعلق آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے سیاحتی و ثقافتی ورثوں کو محفوظ بناکر سیاحوں کو سازگار ماحول اور تمام تر سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔
صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے مہمانوں کو سندھی روایتی اجرک اور موہنجو دڑو کے نوادرات کی نقول بطور تحفہ پیش کیے، جبکہ دورے کے دوران سیکرٹری ثقافت خالد چاچڑ، ایم ڈی سیاحت سید فیاض شاہ، ڈی جی نوادرات عبدالفتاح شیخ و دیگر افسران بھی موجود تھے۔
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے تاریخی چوکنڈی قبرستان کے دورے کو متاثر کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ چوکنڈی کا قبرستان فنکارانہ مہارت اور نقش ونگاری کے کام کا اعلیٰ نمونہ ہے، یہ تاریخی حیثیت سے پاکستان کے اہم مقابر ہیں، جو منفرد طرزِ تعمیر میں اپنی مثال آپ ہے۔
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان سیاحتی تعلقات مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے، جس کیلئے امریکی سیاحتی ویزے کے حصول میں آسانیاں پیدا کریں گے۔
مصنف
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
اسماعیل ہنیہ نے اپنا پورا خاندان نچھاور کر دیا،حافظ نعیم
جولائی 31, 2024 -
سی پیک موٹروے پرٹول پلازہ ختم کر دیا
اپریل 9, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔