انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر احتجاج، پی ٹی آئی رہنما و کارکن گرفتار

0
96

لاہور: (پاکستان ٹوڈے) عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے والے (پی ٹی آئی) کارکنوں اور رہنماؤں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

لاہور کے جی پی او چوک میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور نعرے بازی کی گئی۔

پولیس نے احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کے رہنما میاں شہزاد فاروق اور حافظ ذیشان سمیت متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔

پی ٹی آئی کے کارکنان بشمول انصاف لائرز فورم لاہور ہائیکورٹ کے باہر جمع ہوئے، جی پی او چوک پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ واٹر کینن بھی موجود ہے۔

مصنف

Leave a reply