انتظارکی گھڑیاں ختم، آگیا وہ شاہکار تھا جس کا انتظار
پاکستان ٹوڈے: عتیق ملک سپورٹس رپورٹرانتظارکی گھڑیاں ختم، آگیا وہ شاہکار تھا جس کا انتظار،،ہفتے کی شام سے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا میلا سجنے کو تیار، ایچ بی ایل پی ایس ایل کے نوایں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اور دو بار کی فاتح لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ قذافی سٹیڈیم لاہور میں مدمقابل آئے گی۔ شائقین سمیت پاکستان بھر کے عوام تاریخ کے سب سے بڑے میلے کو دیکھنے کیلئے بےتاب ہیں۔
پی ایس ایل کا میلہ سجنے میں چند ہی گھںٹے رہ گئے ہیں ،لاہور قلندر اور اسلام آباد یونائٹڈ کے درمیان سننسی خیز میچ رات 8 بجے شروع ہوگا۔ پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم ایچ بی ایل پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کی پہلی بار میزبانی کرے گا۔ شام ساڑھے چھ بجے شروع ہونے والی تقریب میں شائقین نہ صرف شاندار آتش بازی کا نظارہ کریں گے بلکہ عارف لوہار، پاپ بینڈ نوری اور ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے ترانے کے گلوکار علی ظفر اور آئمہ بیگ سمیت فنکار بھی پرفارم کریں گے۔ اس کے بعد خوبصورت لیزر شو ہوگا۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 میں چار شہر کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی ایونٹ کے 34 میچز کی میزبانی کریں گے۔ لاہور کا قذافی سٹیڈیم نو میچوں کی میزبانی کرے گا جس میں لاہور قلندرز ہوم ٹرف پر پانچ میچ کھیلے گی۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم پانچ میچوں کی میزبانی کرے گا جو تمام ملتان سلطانز کے ہونگے – راولپنڈی کا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم نو میچوں کی میزبانی کرے گا جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ پانچ میچوں میں حصہ لے گی۔ پشاور زلمی اپنے 10 میں سے چار میچ راولپنڈی میں کھیلے گی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تین میچ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔
کراچی کا نیشنل بینک اسٹیڈیم 11 میچوں کی میزبانی کرے گا جس میں 18 مارچ کو فائنل بھی شامل ہے۔ ہوم سائیڈ کراچی کنگز اس مقام پر پانچ میچز کھیلے گی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو نیشنل بینک اسٹیڈیم میں تین میچز کھیلنے کو ملیں گے۔ عتیق ملک ڈسکور پاکستان لاہور
پاکستان کیخلاف انگلینڈنے17رکنی ٹیسٹ اسکواڈکااعلان کردیا
ستمبر 11, 2024ایشین چیمپئنزٹرافی:پاکستان ہاکی ٹیم نےجاپان کو شکست دیدی
ستمبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
حکومتی اخراجات کامعاملہ:وزارتوں کی ڈاؤن سائزنگ پرکام شروع
جولائی 13, 2024 -
پٹرولم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
مئی 27, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔