انٹراپارٹی انتخابات:جےیوآئی نےالیکشن کمیشن سےٹائم مانگ لیا

0
14

انٹراپارٹی انتخابات کےمعاملےمیں جمعیت علمااسلام نےالیکشن کمیشن سےٹائم مانگ لیا۔
ممبرسندھ نثاردرانی کی سربراہی میں4رکنی بینچ نےالیکشن کمیشن میں سماعت کی۔
معاون وکیل جےیوآئی نےکہاکہ جمعیت علمااسلام کےانٹراپارٹی الیکشن صوبوں میں ہورہےہیں اس کےبعدفیڈرل لیول کےہوں گے۔ہم نے الیکشن کمیشن کو درخواست دی ہے کہ تھوڑا ٹائم دیا جائے۔
ڈی جی پولیٹیکل فنانس نےکہاکہ جے یو آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کی مدت7 جولائی سے مکمل ہو چکی ہے۔
ممبر کے پی نےکہاکہ ٹائم مکمل ہونے پر تنظیمی ڈھانچہ ختم ہو چکا ہے۔ایک پارٹی کا پہلے بھی تنظیمی ڈھانچہ مکمل ہو چکا ہے۔جے یو آئی کا تنظیمی ڈھانچہ ختم ہو چکا ہے۔
ممبرسندھ نےہدایت کی کہ اگلی سماعت پر آ کے دلائل دیں۔کیس کی سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

Leave a reply