
کراچی میں زلزلے کے آفٹرشاکس ، شہرقائد کی زمین 2روزکےد وران 13بار لرز اٹھی ۔
کراچی کے متعدد گھروں میں زلزلے سے دراڑیں پڑ گئیں۔شہر قائد میں گزشتہ دو روز کے دوران آنے والے زلزلوں کی تعداد 13 ہو گئی، مسلسل آنے والے زلزلوں کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔کراچی کے مختلف علاقوں میں پیر کی رات 8 بج کر 49 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔لانڈھی، کورنگی، ملیر سمیت دیگر علاقوں کے شہریوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے اور وہ خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.0 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کی گہرائی زیر زمین 13 کلومیٹر اور مرکز ڈی ایچ اے کے مشرق سے 30 کلومیٹر دور تھا۔
واضح رہے کہ کراچی میں اتوار کی شام سے زلزلوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے اور اب تک بہت زیادہ جھٹکوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔
ماہرین نے ان زلزلوں کی سائنسی وجہ بیان کی اور کہا ہے کہ ان سے شہریوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔
26نومبراحتجاج کیس: پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اشتہاری قرار
جولائی 18, 2026سعودی عرب کے بعد پاکستان، کویت میں دفاعی معاہدے پر بات چیت
جولائی 18, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف26نومبراحتجاج کیس میں اہم پیشرفت
جولائی 12, 2025 -
وزیراعظم شہبازشریف کاخالدہ ضیاکےانتقال پرگہرےدکھ کااظہار
دسمبر 30, 2025
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














