پاکستان ٹوڈے: مخصوص کنڈیشنز کے ساتھ انٹرنیٹ کے بغیر واٹس ایپ کا استعمال ممکن ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سمارٹ فونز استعمال کرنیوالے صارفین کی بڑی تعداد اپنے پیاروں سے رابطے میں رہنے کیلئے میٹا کی مشہور زمانہ ایپلی کیشن واٹس ایپ استعمال کرتی ہےاور اس کے ذریعے بات چیت کرنے کیلئے وائی فائی انٹرنیٹ یا پھر موبائل انٹرنیٹ کا ہونا لازمی ہے، مگر اب واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ مخصوص کنڈیشنز کے ساتھ انٹرنیٹ کے بغیر واٹس ایپ کا استعمال ممکن ہوگا۔
واٹس ایپ کی جانب سے ایک ایسا فیچر تیار کیا جا رہا ہے، جس کے آنے کے بعد صارفین کو تصاویر، ویڈیوز اور ڈاکیومنٹس شیئر کرنے کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ یعنی واٹس ایپ صارف آف لائن رہ کر بھی اس فیچر کا استعمال کر سکتا ہے، تاہم اس فیچر کیلئے کچھ مخصوص کنڈیشنز درکار ہوں گی۔
جس طرح واٹس ایپ کی جانب سے دعویٰ کیا جاتا ہے کہ چیٹ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوتی ہے، بالکل اسی طرح شیئر کی گئی فائلز بھی انکرپٹڈ ہوں گی۔ انکرپٹڈ ہونے کی وجہ سے کوئی بھی فائل کرپٹ نہیں کر سکے گا، جبکہ انہی پرمیشنز میں سے ایک آپشن ہے فائینڈ نیر بائی فونز، جو کہ آف لائن شیئرنگ فیچر کو سپورٹ کرے گا،جبکہ اینڈرائیڈ میں موجود سٹینڈرڈ سسٹم پرمیشن بلیو ٹوتھ کے ذریعے نیر بائی ڈیوائسز کو سکین کرنے میں مدد کر سکتی ہے، تاہم اس آپشن کو ٹرن آف بھی کیا جا سکتا ہے۔
واٹس ایپ کو اس فیچر کیلئے آپ کی سسٹم فائلز اور فوٹو گیلری تک رسائی بھی درکار ہوگی، جبکہ آپ کی لوکیشن کی درکار ہوگی۔ یہ نیا سسٹم بالکل اسی طرح ہے جیسے کہ پیئر ٹو پیئر فائل ایپس یا پھر شیئر اِٹ کام کرتا ہے۔
تحریر کوویڈیو میں بدل دینے والا اے آئی ماڈل متعارف
اکتوبر 7, 2024دنیا کی دوتہائی سیٹیلائٹس کس کے کنٹرول میں ہیں؟
اکتوبر 7, 2024یوٹیوب شارٹس میں اب 3 منٹ طویل ویڈیو پوسٹ کرنا ممکن
اکتوبر 5, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
محسن نقوی: بجلی اور گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن
مارچ 21, 2024 -
برطانیہ جانیوالے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
مئی 28, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔