اوٹاوا میں مسلح شخص نے فائرنگ کر کے 4 بچوں سمیت 6 افراد کو ہلاک کر دیا ہے
کینیڈا:غیر ملکی میڈ یا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اوٹاوا کے ایک گھر میں پیش آیا جہاں نامعلوم وجوہات کے بنا پر ایک شخص نے گھر میں موجود افراد پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جن میں 4 بچے اور ان کے والدین شامل تھے۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت نہیں ہو سکی تاہم فائرنگ میں ملوث شخص کو گرفتار کر لیا گیا، واقعے میں ایک شخص زخمی ہوا جسے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے، قتل کی وجہ معلوم کرنے کیلئے مزید تفتیش جاری ہے۔
دوسری جانب سری لنکن ہائی کمیشن کے ایک ترجمان نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر میڈیا کو بتایا کہ مرنے والے تمام افراد سری لنکن تھے اور مقتولین میں 4 بچے، ان کی ماں اور باپ شامل ہیں۔
ڈونلڈٹرمپ نےایران اورروس سےمتعلق بڑااعلان کردیا
نومبر 9, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
آصف جاہ حویلی:ایک گمنام تاریخی ورثہ
اگست 20, 2024 -
بانی پی ٹی آئی کےلاپتاچیف سیکیورٹی افسرواپس گھرپہنچ گئے
ستمبر 18, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔