اڈیالہ میں ناحق قید بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ کے اظہار رائے پر عدالتی پابندی کا معاملہ

0
43

پاکستان ٹوڈے: پاکستان تحریک انصاف کیجانب سے عدالتی حکمنامے پر حیرانگی اور تعجّب کے اظہار کے ساتھ شدید مذمت

تفصیلات کے مطابق عدالتیں دستور و قانون کی پابند ہیں، انہیں چاہئے کہ فیصلے صادر کرتے ہوئے آئینی حقوق کا خیال رکھیں، بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ محترمہ کے حوالے سے کسی درخواست یا کسی منصفانہ عدالتی کارروائی کے بغیر حکمنامے کا اجرا اختیارات سے تجاوز کے زمرے میں آتا ہے۔

بانی چیئرمین عمران خان یا ان کی محترمہ اہلیہ نے کبھی کسی ادارے کے خلاف بیان نہیں دیا البتہ خود ریاستی اداروں کے غیرقانونی اور غیرآئینی انتقام کی زد میں ہیں، عدالتوں کو دستور میں فراہم کردہ بنیادی حقوق پر بلاجواز قدغنیں عائد کرنے یا شہریوں کو ان سے محروم کرنے کا کوئی قانونی حق حاصل نہیں۔

بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ منصفانہ سماعت کے بنیادی آئینی حق سے پہلے ہی محروم ہیں، ان کی مقدّمات اور ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو پر قدغنیں انہیں اظہار کی آزادی کے بنیادی دستوری حق سے محروم کرنے کا سبب بنیں گی۔ محترم جج صاحب صحافیوں کو معروضی رپورٹنگ سے روکنے کی بجائے ٹرائل کو قانون کے عین مطابق چلانے پر توجّہ مرکوز کریں،

بدترین انتقام کا نشانہ بننے والے چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ کی زباں بندی سے لاقانونیت کی راہ پر کاربند ریاستی ناخداؤں کی معاونت سے عدالت کی ساکھ داؤ پر لگے گی، عدالتی حکمنامے کا جائزہ لے رہے ہیں، اسے بالا عدالت میں چیلنج کرنے کے ساتھ قانون کے تحت دستیاب ہر ممکن چارہ جوئی کریں گے

Leave a reply