اہم شخصیات کا آڈیو لیکس کیس. عدم پیشی پر عدالت کا اظہار برہمی

0
112

اہم شخصیات کا آڈیو لیکس کیس.عدم پیشی پر عدالت کا اظہار برہمی

اسلام آباد: پاکستان ٹوڈے کے مطابق آڈیو لیکس کیس میں عدالتی حکم کے باوجود سینئر افسران پیش نہ ہوئے۔

سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کے بیٹے اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے کی۔

جسٹس بابر ستار نے کہا کہ کیوں نہ ان افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں، ان افسران نے خود سے کیسے طے کر لیا کہ وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈی جی ایف آئی اے بیمار ہیں، پیش نہیں ہو سکے، ڈی جی آئی بی کی جگہ ڈپٹی ڈی جی پیش ہوئے ہیں۔

جسٹس بابر ستار نے کہا کہ جو افسران بیمار ہیں وہ آئندہ سماعت پر اپنی میڈیکل رپورٹس پیش کریں۔

ایف آئی اے کی جانب سے ڈائریکٹر وقار الدین سید عدالت میں پیش ہوئے بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ عدالت نے آڈیو لیکس کیس میں چیئرمین پی ٹی اے، چیئرمین پیمرا، ڈی جی آئی بی اور ڈی جی ایف آئی اے کو آج طلب کر رکھا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور سی پی این ای کے نمائندگان کو بھی بلایا تھا۔

Leave a reply