ایسٹ زون پولیس نے تین ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

0
81

کراچی:(پاکستان ٹوڈے) ڈی آئی جی ایسٹ زون غلام اظفر مہیسر کی تفصیلات کے مطابق ایسٹ زون پولیس نے تین ماہ کے دوران پانچ ہزار کے قریب ملزمان کو گرفتار کیا، ڈی آئی جی ایسٹ زون

ایسٹ ، ملیر اور کورنگی ڈسٹرکٹس میں 158 پولیس مقابلے ہوئے , پولیس مقابلوں کے دوران 25 جرائم پیشہ افراد مارے گئے اور 181 زخمی حالت میں گرفتار ہوئے، ڈی آئی جی ایسٹ
کراچی ایسٹ زون میں تقریباً 127 جرائم پیشہ گینگ کو مکمل ختم کیا گیا۔

مختلف کاروائیوں میں
810 پستول،12 کلاشنکوف،6 دستی بم اور 2355 گولیاں برآمد ہوئیں،ڈی آئی جی ایسٹ, تقریباً 45 لاکھ کیش ملزمان سے ریکور کیا گیا
جبکہ 616 موبائل بھی مالکان تک پہنچائے گئے۔


359 موٹر سائیکل برآمد کی گئیں جبکہ 21 گاڑیاں بھی ریکور کی گئیں۔۔ڈی آئی جی ایسٹ زون ، ایسٹ زون میں 206 کلو چرس جبکہ 5196 شراب کی بوتلیں قبضے میں لی گئی، گٹکا ماوا کی فروخت میں ملوث 495 ملزمان گرفتار ہوئے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں

Leave a reply