ایشیا کپ جیتنےپرکتناانعام ملےگا؟تفصیلات سامنےآگئیں

0
1

کون ہوگاایشیاکاچیمپئن ،میگاایونٹ کی سرفہرست ٹیم کو تقریباً 3 لاکھ امریکی ڈالر (ساڑھے8 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) رقم ملے گی ۔
انتظارکی گھڑیاں ختم ہوئیں،شائقین کرکٹ کےلئےخوشخبری ،بھارت کی میزبانی میں ہونےوالے ایشیاکپ 2025 کا آغاز آج سے متحدہ عرب امارات میں ہو گا۔ شائقین ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے کیلئے پر امید ہیں۔
میگاایونٹ میں 8 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ بھارت ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گا۔یہ ٹورنامنٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔
ایشیا کپ کے گروپ اے میں پاکستان، بھارت، اومان اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شامل ہیں۔
افتتاحی میچ ابوظہبی میں افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان کھیلا جائے گا،ایونٹ میں پاکستان اپناپہلامیچ 12ستمبرکوعمان کےخلاف کھیلےگا،جبکہ ٹورنامنٹ کاہائی ولٹیج میچ پاک بھارت ٹاکرا 14 ستمبر کودبئی میں ہو گا، ایونٹ کا فائنل معرکہ 28 ستمبر کو شیڈول ہے۔
شائقین نہ صرف ایونٹ میں دلچسپ اور سنسنی خیز میچ دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں بلکہ وہ ایشیا کپ 2025 کی انعامی رقم کے بارے میں بھی تجسس رکھتے ہیں۔
ایشیا کپ جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟
رپورٹس کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل نے ابھی تک ٹورنامنٹ کی انعامی رقم کا باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔
البتہ بھارتی میڈیا کی جانب سے ایونٹ کی انعامی رقم کے حوالے سے تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ 2025 کی فاتح ٹیم کو تقریباً 3 لاکھ امریکی ڈالر (ساڑھے8 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) رقم ملے گی جبکہ رنرز اپ کو تقریباً ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالر ( 4 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) دیے جائیں گے۔
میچز کےاوقات کار:
ٹورنامنٹ کےمیچزیواےای کےوقت کےمطابق شام 6:30اورپاکستانی وقت کےمطابق 7:30بجےشروع ہوں گے۔15 ستمبر کو ڈبل ہیڈر میچز ہوں گے، اس روز ابو ظبی میں یواے ای اور عمان کےدرمیان میچ سہ پہر 4:30 بجے جبکہ دبئی میں سری لنکا اور ہانگ کانگ کےدرمیان میچ مقامی وقت کےمطابق شام کو 6:30 بجے شروع ہو گا۔

Leave a reply