کھیل کے میدان سے خوشخبری ۔ ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کے میچ میں اپ سیٹ کے بعد پاکستان کیلئے کھیل کے میدان سے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا، ایشین والی بال کپ میں پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔
ایشین مینز والی بال کپ میں پاکستان نے ویتنام کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔عیسیٰ ٹاؤن بحرین میں جاری ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان اور ویتنام کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا ، پاکستان کو پہلے سیٹ میں 25 ، 19سے شکست ہوئی، دوسرے سیٹ میں پاکستان نے کم بیک کرتے ہوئے 27، 25 سے کامیابی حاصل کی۔
تیسرا سیٹ بھی پاکستان کے نام رہا جس میں اُس نے 25 ، 23 سے فتح سمیٹی، چوتھا سیٹ ویتنا م نے 25 ، 21 سے جیت کر مقابلہ برابر کردیا لیکن پانچویں اور آخری سیٹ میں پاکستان نے 15 ، 12 کے اسکور سے فتح سمیٹی اور سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔آج ہفتے کو پاکستان کا سیمی فائنل میں مقابلہ جنوبی کوریا سے ہوگا۔
مصنف
پاکستان کیخلاف انگلینڈنے17رکنی ٹیسٹ اسکواڈکااعلان کردیا
ستمبر 11, 2024ایشین چیمپئنزٹرافی:پاکستان ہاکی ٹیم نےجاپان کو شکست دیدی
ستمبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سلمان خان انجری کاشکار:شوٹنگ کےدوران2پسلیاں ٹوٹ گئیں
ستمبر 7, 2024 -
گوگل نے پاس ورڈ شیئرنگ کا آپشن متعارف کرا دیا
جون 3, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔