ایف بی آر کے ملازم ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کراتے، سینیٹر مشتاق کا دعویٰ

0
123

پاکستان ٹوڈے: سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق خان نے دعویٰ کیا اور کہا کہ ایف بی آر کے 10 ہزار ملازم ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کراتے

سینیٹر مشتاق مزید کہا کہ سرکاری ملکیتی ادارے عوام کے ٹیکس کے 458 ارب روپےکھا رہے ہیں، ان سرکاری ملکیتی اداروں کی کارکردگی صفر ہے، سرکاری ادارے عوام کو سہولت دینے میں ناکام ہوگئے ہیں۔

پاکستان میں سرمایہ غریب سے امیر کی طرف جاتا ہے، موجودہ ماڈل غریبوں کا نوالہ چھیننے والا اور امیروں کو نوازنے والا ہے، پاکستان کی 40 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے ہے۔ایف بی آر کے دس ہزار ملازم ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کراتے، پاکستان میں غربت بڑھ رہی ہے جبکہ جنوبی ایشیامیں فی کس آمدن بڑھ رہی ہے۔

 

Leave a reply