ایک دن کمی کےبعدسونےکی قیمت میں پھربڑااضافہ

ایک دن کمی کےبعدسونےکی قیمت میں پھربڑااضافہ ریکارڈکیاگیا۔
سونےکوشادی بیاہ ودیگرتقریبات پربناؤسنگھارکےلئےاستعمال کیا جاتا ہے، مگرمہنگائی کےاس دورمیں یہ خواہش صرف ایک خواب ہی بن گیاہے۔کیونکہ مہنگائی کی وجہ سےغریب ہویاامیرسب پریشان ہے۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں 24قیراط کےحامل سونےکی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ہونے سےفی تولہ سونا 3لاکھ 86ہزار500 روپے کاہوگیاجبکہ 10گرام سونےکی قیمت میں 2143 روپے کا اضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے باعث 10گرام سونےکی قیمت 3لاکھ31ہزار 361 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونےکی قیمت میں 27ڈالرکااضافہ ہونےسےفی اونس سونا 3645 ڈالرکا ہوگیا۔