عیدمنانےکیلئے پردیسیوں کی آبائی علاقوں کوواپسی،بس اڈوں پررش بڑھ گیا

0
103

عیدالفطرکےقریب آتےہی پردیسیوں کی آبائی علاقوں میں واپسی کےباعث بس اڈوں پررش بڑھ گیا۔
تفصیلات کےمطابق عیدالفطرکےقریب آتےہی لاہورسےدیگرعلاقوں کو واپسی کارجحان بڑھ گیا،پردیسیوں کی بڑی تعدادگھروں کارخ کرنےلگی،لاری اڈوں اوربس ٹرمینلزپرغیرمعمولی رش سےمسافروں کومشکلات کاسامناہے۔
ٹکٹ کےحصول کےلئےطویل قطاریں لگ گئیں،مسافرلائنوں میں کھڑے رہنےپرمجبورہوگئے،ٹرانسپورٹرزنےگاڑیوں کی کمی کاجوازبناکرکرایوں میں من مانی شروع کردی،بعض مقامات پربلیک میں ٹکٹ فروخت ہونےکاانکشاف بھی ہوا۔
لاہورسےدیگرعلاقوں میں جانےوالی بسیں مسافروں سےمکمل بھرگئیں،اضافی مسافروں کےباعث سفری مشکلات میں اضافہ ہورہاہے،بروقت ٹکٹ نہ ملنےپر شہریوں کی شکایات بڑھنےلگیں،مسافروں نےانتظامیہ سےفوری اقدامات کامطالبہ کردیا۔

Leave a reply