ای سی ایل ، سٹاپ لسٹ اور نو فلائی لسٹ سے نام نکالنے کی سینئیر صحافی سمیع ابراھیم کی درخواست پر سماعت

0
53

اسلام آباد:(پاکستان ٹوڈے) اسلام آباد ہائی کورٹ کا فریقین کو نوٹس جاری 24 اپریل تک جواب طلب، سمیع ابراھیم کا نام کیوں ای سی ایل پر ہے ، سیکرٹری داخلہ ، ڈی جی امیگریشن اور آئی جی سے جواب طلب۔

سمیع ابراھیم اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، جسٹس محسن اختر کیانی نے سمیع ابراھیم کی درخواست پر سماعت کی، پہلے نام پی این آئی ایل میں تھا، عدالت نے حکم دیا سیکرٹری داخلہ پیش نہ ہوئے ، وکیل درخواست گزار۔

سنگل بینچ نے وارنٹ جاری کیے اور ڈی جی امیگریشن پیش ہوگئے ، ڈی جی امیگریشن نے بتایا کہ نام پی این آئی ایل سے نکال دیا گیا ہے ، اب ای سی ایل میں دوبارہ نام ڈالا گیا ہے ۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی عدالت نے کیس نمٹادیا، وکیل سمیع ابراھیم، بعد میں پتہ چلا کہ کسی اور ایف آئی آر میں نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ، اب جو مقدمہ ہے کیا آپ اس میں ضمانت پر ہیں ، عدالت کا استفسار، جو کیس بتایا گیا ہے اس میں میرے موکل ضمانت پر ہیں ، وکیل درخواست گزار

وہ آپ سے زیادہ محبت کرتے ہونگے ، چاہ رہے ہونگے آپ باہر نہ جائیں ، جسٹس محسن اختر کیانی، ایسا ہی لگ رہا ہے ، وکیل سمیع ابراھیم کا مسکرا کر جواب، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 24 اپریل تک ملتوی کردی۔

Leave a reply