(پاکستان ٹوڈے) آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کا استعمال بیشتر شعبوں میں ہو رہا ہے، مگر اب آپ اس کی مدد سے ناراض بیوی کو بھی منا سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایک معروف آئی ٹی کمپنی نے اینگری جی ایف نامی عجیب اے آئی چیٹ بوٹ تیار کیا ہے جو لوگوں کو یہ سیکھاتا ہے کہ کس طرح اپنی ناراض بیوی کو منائیں۔اسے تیار کرنے والی ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ ایپ ڈیزائن کرنے کا مقصد شریک حیات بالخصوص بیویوں کے ساتھ تعلق میں آنے والی خرابی دور کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
یہ ایپ ایسے منظرنامے متحرک کرتی ہے جن میں حقیقی زندگی میں بیوی سے جھگڑے کا امکان بڑھتا ہے۔یہ کسی گیم کی طرح ہے اور صارف کو 0 سے 100 سکور کو حاصل کرنا ہوتا ہے، 0 سکور پر گیم اوور ہو جاتی ہے۔گیم میں مختلف کوششیں اور الفاظ اے آئی گرل فرینڈ کے موڈ پر اثر انداز ہوتے ہیں، اچھے الفاظ سے اس کا مزاج خوشگوار ہوتا ہے اور سکور بڑھتا ہے، جبکہ نامناسب الفاظ پر مزاج مزید خراب ہو جاتا ہے جبکہ سکور میں بھی کمی آتی ہے۔
ماہرین کی ٹیم مطابق اگرچہ یہ ایک گیم جیسی ایپ ہے مگر اس سے صارفین کو شریک حیات سے تعلق کے حوالے سے صلاحیت سیکھنے یا اسے بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔ایپ کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق اس میں مہارت سے حقیقی زندگی میں تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد ملتی ہے۔
انٹرنیٹ کی رفتارسلو:چیئرمین قائمہ کمیٹی کااظہاربرہمی
دسمبر 5, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سینیٹ کے 52 ارکان مدت پوری کر کے ریٹائرڈ ہو گئے
مارچ 12, 2024 -
سندھ کے کئی شہروں میں بارش کی وجہ سے شہری بجلی سے محروم
مارچ 13, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔