اے آئی ای سی جی,دل کے مریضوں کیلئے بڑی خوشخبری

0
68

پاکستان ٹوڈے: آرٹیفیشل انٹیلیجنس نے میڈیکل کے شعبہ میں انقلاب برپا کردیا ۔۔۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت اب امراض قلب کے علاج میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق جدید تحقیق کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے لاتعداد ای سی جی سے حاصل شدہ ڈیٹا کو آرگنائز کرکے اب لاکھوں لوگوں کو موت کے منہ میں جانے سے بچایا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے کیے جانیوالے ایک مطالعے میں محققین نے اے آئی کی مدد سے جب ہزاروں کی تعداد میں ای سی جی اور ڈیٹا کو ترتیب دیا تو اس کے بڑے حیرت انگیز نتائج سامنے آئے۔

ہفت روزہ نیچر میڈیسن میں شائع ہونیوالی تحقیقی رپورٹ کے مطابق 16ہزار مریضوں کے طبی آزمائش کے طور پر ٹیسٹ کیے گئے۔ اس منصوبے کا نام ’’اے آئی ای سی جی‘‘ رکھا گیا، جس کے ابتدائی نتائج بہت امید افزا نظر آئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس طریقہ علاج سے نا صرف دل کے مریضوں کی کسی بھی مشکل کا ازالہ کیا جاسکے گا، بلکہ ہزاروں نہیں لاکھوں انسانی جانیں بھی بچانے میں بھی مدد ملے گی۔

مطالعے کی سب خاص بات اے آئی الیکٹرو کارڈیو گرام ہے، یعنی ای سی جی کو اے آئی کی مدد پڑھا گیا اور ہسپتال میں داخل ان مریضوں کی موت کی پیشگوئیوں کا جائزہ لیا گیا ،تو حیران کن نتائج سامنےآئے۔محققین کے بقول ایک ڈاکٹر بیک وقت اپنی یادداشت کے حساب سے چند ہی ای سی جی کو دیکھ سکتا ہے، تاہم اس کے برعکس اے آئی سسٹم ایک وقت میں 4لاکھ 50ہزار ای سی جی کا ڈیٹا دیکھ رہا تھا اور وہ اسے دیکھتے ہوئے اس کی 95 فیصد ایکوریسی تھی۔

رپورٹ کے مطابق اے آئی اگر اتنے سارے ڈیٹا کی روشنی میں دل کے مریضوں کی اموات سے قبل از وقت خبردار کرسکتی ہے تو اس طرح اس سسٹم کو استعمال کرتے ہوئے 31 فیصد مریضوں کو موت سے بچا کر نئی زندگی دی جاسکتی ہے۔

Leave a reply