پاکستان ٹوڈے: مصنوعی ذہانت کا ایک اور مثبت کردار سامنے آ گیا۔ اے آئی ٹیکنالوجی نے امریکی لڑکی کو اس کی کھوئی آواز لوٹا دی۔ لیکسی بوگن اے آئی کی بہت احسان مند ہیں،جس نے اس کی کھوئی ہوئی آواز لوٹا دی ۔
تفصیلات کے مطابق بوگن اب 21 سال کی ہے، وہ بہت خوش مزاج اور ہنس مکھ لڑکی تھی، اچھی موسیقی سننا اور گنگنانا اسے پسند تھا، مگر برس اگست کے مہینے میں اچانک اس کے سر میں تکلیف کے باعث اس کی آواز کھو گئی ۔ ڈاکٹرزنے اس کو بتایا کہ ایسا اس کے دماغ کے پچھلے حصے میں ایک رسولی کے باعث ہوا۔ اگرچہ ایک پیچیدہ سرجری کے دوران رسولی تو نکال دی گئی،
مگروہ بولنے کے قابل نہ ہو سکی۔ بحالی کے مرکز کے ماہرین نے بھی بہت کوشش کی کہ کسی طرح وہ کچھ بولنے، اور اپنی بات دوسروں تک پہنچانے میں کامیاب ہو جائیں، لیکن یہ کوششیں کامیاب نہ ہوئیں۔ اسی دوران بوگن کو پتا چلا کہ اے آئی ٹیکنالوجی اس کی کچھ مدد کر سکتی ہے۔
ماہرین نے بوگن کو بتایا کہ آواز واپس لانے کیلئے اس کی آواز کی ریکارڈنگ کی ضرورت ہو گی، آرٹیفیشل انٹیلی جنس، اس کا لب و لہجہ، اس کی آواز کی فریکونسی اور لفظوں کے انداز کو سیکھ کر بوگن کی آواز پیدا کر سکے گی۔کچھ کوشش کے بعد بوگن کے والدین اور دوستوں کو اس کی آواز کی 15 سیکنڈ کی ریکارڈنگ مل گئی۔
جو سکول کے ایک پراجیکٹ کی تھی، جس میں وہ کھانا تیار کر رہی تھیں،جس کی مدد سے اےآئی ٹیکنالوجی کے ماہرین نے ایک فون ایپ تیار کی، جو بوگن کی آواز نکال سکتی ہے۔یوں بوگن اپنے فون کی مدد سے بولنے کے قابل ہو گئی، لیکن اس کے بولنے کا طریقہ مختلف ہے۔، بوگن کوجو کچھ کہنا ہوتا ہے، وہ اسے فون پر ٹائپ کرتی ہے اور ایپ اسے پڑھ کر بوگن کی آواز میں ادا کر تی ہے۔
آئی فون 17 پرومیکس کیسا ہو گا؟ تازہ ترین لیکس جاری
نومبر 4, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔