بابر اعظم ٹی 20 کرکٹ میں بیشتر ریکارڈ توڑسکتے ہیں؟

0
88

پاکستان ٹوڈے: پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری۔ لاکھوں پاکستانیوں کے ہر دلعزیز کرکٹر اور قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی 20 کرکٹ میں کون سےنئے ریکارڈ بنانے کے بعد بیشتر ریکارڈ توڑسکتے ہیں؟۔ تفصیلات منظر عام پرآ گئیں۔

ذرائع کرکٹ پاکستان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ایک بلے باز اور کپتان کے طور پر کئی سنگ میل عبور کرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ پاکستان کی ٹی20 ٹیم کے کپتان بابر اعظم 18 اپریل سے نیوزی لینڈ کیخلاف شروع ہونیوالی پانچ میچز کی سیریز میں ریکارڈ بک دوبارہ لکھنے کیلئے تیار ہیں۔

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کیخلاف صرف تین ٹی 20 میچز کی فتوحات انہیں سب سے کامیاب ٹی 20 کپتان بنا دیں گی، جو یوگنڈا سے تعلق رکھنے والے برائن مسابا کے ریکارڈ کو توڑنے میں مددگار ہوں گی، مسابا نے بطور کپتان ٹی 20 میچز میں 44 فتوحات حاصل کیں، جبکہ بابراعظم اس وقت انگلینڈ کے آئن مورگن اور افغانستان کے اصغر افغان کے ساتھ بحیثیت کپتان 42 ٹی 20 فتوحات سمیٹ لیں گے اور اگر بابراعظم سیریز کے پانچوں میچز میں شرکت کرتے ہیں۔

تو وہ 76 میچز کے ساتھ تاریخ میں سب سے زیادہ ٹی 20 میچز میں اپنی قوم کی کپتانی کرنے کے ایرون فنچ کے ریکارڈ کے برابر پہنچ جائیں گے۔اس کے علاوہ بابراعظم ٹی 20 کرکٹ میں 4000 رنز کا ہدف بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بھی بننے والے ہیں۔

مصنف

Leave a reply