بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں آزادی کی تحریک اورمضبوط ہورہی ہے،پی ٹی آئی
تحریک انصاف کےمرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نےکہاہےکہ بانی تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں آزادی کی تحریک اورمضبوط ہورہی ہے۔ وزیر اعلیٰ کے اوپر گولیاں برسائی گئیں۔ ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ کا پنجاب کی حدود میں داخلے پر گولیاں برسا کر استقبال کیا جاتا ہے۔
اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتےہوئے تحریک انصاف کےمرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کاکہناتھاکہ آئین میں ہمیں آزادی ملی ہے کہ ہم پر امن طریقے سے احتجاج کر سکتے ہیں۔ جو احتجاج کے دوران میڈیا نمائندوں کے ساتھ سلوک رکھا گیا، اس پر بھی بات کرنا ضروری ہے۔ہمیں این او سی دی جاتی ہے لیکن راستے بند اور رکاٹیں لگا کر عوام کو تنگ کیا جاتا ہے۔9 مئی کی بار بار بات کی جاتی ہے، ہم کہہ رہے ہیں اس قصے کو ختم کیا جائے۔
شیخ وقاص اکرم کامزیدکہناتھاکہ 2 اکتوبر کو میانولی میں ہرصورت احتجاج ہو گا۔یہ احتجاج شدت کے ساتھ ہو گا۔ رکاوٹیں پیدا نہ کریں، آپ حفاظت کے لیے ہیں۔ اگر کسی بھی شہری یا کارکن کو کوئی نقصان ہوا تو ذمے دار یہ جعلی وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب ہوں گے۔ جو کچھ میڈیا کے وکرز کے ساتھ ہوا، اس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےاُن کاکہناتھاکہ راولپنڈی میں جو فسطائیت دکھائی گئی، پرامن لوگوں کو تنگ کیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں آزادی کی یہ تحریک اور مضبوط ہو رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ کے اوپر گولیاں برسائی گئیں۔ ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ کا پنجاب کی حدود میں داخلے پر گولیاں برسا کر استقبال کیا جاتا ہے۔ اپنے لوگوں کے اوپر ہی گولیاں چلا کر ملک نہیں چلایا جاتا۔ ایسے موقع عوام کو مت دیں کہ بنگلادیش کی حکومت جیسا حال ہو جائے آپ کا۔
ڈینگی وائرس نےخطرےکی گھنٹی بجادی،160کیسزرپورٹ
اکتوبر 11, 2024کوشش کریں گے ایک ڈرافٹ پر اتفاق ہو، مولانافضل الرحمان
اکتوبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
جہلم : بکریوں کے درمیان حسن کا مقابلہ
مارچ 9, 2024 -
ایک اور صدر کا طیارہ لاپتہ ہو گیا
جون 11, 2024 -
تمام امورپرحکومت اورادارےیکسوہیں،وزیراعظم
اگست 8, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔