بانی پی ٹی آئی کے خلاف لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس میں درخواست بریت پر سماعت

0
53

اسلام آباد:(پاکستان ٹوڈے) بانی پی ٹی آئی کے وکلاء سردار مصروف، آمنہ علی عدالت پیش، بانی پی ٹی آئی کی درخواست بریت پر سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ سہیب بلال رانجھا نے کی، بانی پی ٹی آئی پر تمام الزامات جھوٹے بے بنیاد ہیں، شریک ملزمان بری ہوئے،

مقدمہ تو درج کیا 144 پبلیکیشن ریکارڈ پر موجود ہی نہیں، بانی پی ٹی کے خلاف ثبوت بھی موجود نہیں، 6 گواہان تو ہیں لیکن بیانات ہی نہیں،(وکیل سردار مصروف)، دو سال گزرنے کے باوجود ایک گواہ بھی بانی پی ٹی آئی کے خلاف عدالت پیش نہ ہوا۔

لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس میں کسی شریک ملزم پر فردجرم عائد نہیں ہوئی، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ کرلیا، بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں دو مقدمات درج کیے گئے تھے۔

Leave a reply