برٹش ہائی کمیشن لاہور کی ہیڈ کلارا سٹرینڈ ہوج (Clara Strandhoj) کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
پاکستان ٹوڈے: چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد سے ملاقات
تفصیلات کے مطابق چئیرپرسن سارہ احمد نے برٹش ہائی کمیشن لاہور کی ہیڈ کلارا سٹرینڈ ہوج کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بارے میں بریفنگ دی۔
چئیرپرسن سارہ احمد نے بچوں کے تحفظ اور فلاح وبہبود کےلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ چائلڈ ٹریفکنگ اور جبری مشقت کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق۔
کلارا سٹرینڈ ہوج نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا۔ ہیڈ آف لاہور آفس برٹش ہائی کمیشن کلارا سٹرینڈ ہوج بچوں کے ہاسٹل گئیں اور بچوں سے ملاقات کی اور بچوں کے ساتھ وقت گزارا۔
کلارا سٹرینڈ ہوج نے بیک شاپ، ایکٹیویٹی روم اور سپورٹس روم کا بھی دورہ کیا ۔ کلارا سٹرینڈ ہوج نے چئیرپرسن سارہ احمد کی خدمات اور بچوں کے تحفظ کیلئے کئے گئے اقدامات کوسراہا۔
کلارا سٹرینڈ ہوج نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل آفتاب احمد خان، ڈائریکٹر پروگرام حسنین خالد، ڈائریکٹر ایڈمن کاشف جلیل اور دیگر افسران بھی موجود
عمران خان کی سول نافرمانی کی دھمکی
دسمبر 6, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔