بشریٰ بی بی: عدت میں نکاح کیس کا معاملہ

0
29

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق علاقائی دائرہ اختیار کا تعین کیے بغیر عدت میں نکاح کیس کا ٹرائل کیاگیا، پراسیکیوٹر راناحسن عباس کے دلائل مکمل، خاورمانیکا کے وکیل رضوان عباسی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

رضوان عباسی دلائل دیں گے، انہیں سنا جائے، معاون وکیل، گزشتہ سماعت پر بیٹھے رہے، دلائل نہیں دیے، رضوان عباسی آج بھی نہیں آئے، وکیل سلمان اکرم راجہ، اگر گزشتہ سماعت پر سختی کی جاتی تو رضوان عباسی آج ایسا نہ کرتے۔

رضوان عباسی کے معاون وکیل کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا

آئندہ سماعت پر رضوان عباسی دلائل دیں گے، ہمارے دلائل ضرور سنے جائیں، جان بوجھ کر رضوان عباسی کمرہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے، سزا معطلی پر تو فیصلہ جاری کیا جاسکتا ہے، وکیل سلمان اکرم راجہ کی استدعا ہمارا کنڈکٹ دیکھا جائے، رضوان عباسی التواء کررہے، شکائت کنندہ تو اپیل پر دلائل دینے کےلئے تیار ہی نہیں، بشریٰ بی بی خاتون ہیں، عید اپنی فیملی کے ساتھ کرلیں گی،وکیل عثمان گِل نے سزا معطلی کی استدعا کردی۔

رضوان عباسی کو وارننگ دیتے ہیں، سماعت کی تاریخ دے دیتے ہیں، سیشن جج شاہ رخ ارجمند

رضوان عباسی کو گزشتہ سماعت پر بھی وارننگ دی تھی، ایسا نہ کریں کہ رضوان عباسی کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردیں،  رضوان عباسی کی چال کو کمیاب نہ کریں، ایسے فیصلے سے رضوان عباسی کو شاباش دی جارہی ہے۔ آج یعنی وقت ہی ضائع کیا ہے، دو سماعتوں کی کاروائی کا نتیجہ کچھ بھی نہیں ہوگا، سلمان اکرم راجا نے بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی استدعا کردی

اگر رضوان عباسی آئندہ پیش نہ ہوئے تو فیصلہ سنا دوں گا، مجھے تو رضوان عباسی کو میڈل جا کر پہنانا چاہیے،سلمان اکرم راجا جزبات میں آگئے، آیندہ سماعت پر اگر اپیل پر دلائل نہ دیے تو سزا معطلی پر دلائل سن لیں گے، ایک ہفتے کے لیے مشروط سزا معطل کا حکم دے دیں

مشروط سزا معطلی کیسے ہوسکتی ہے، سیشن جج شاہ رخ ارجمند رضوان عباسی نہیں آئے تو بشریٰ بی بی کیا دس دن جیل میں رہیں گی؟ عدالت نے سماعت15 اپریل تک ملتوی کردی۔

Leave a reply