بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیل دائر

0
177

بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیل دائر

سابق وزیر اعظم و بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل دائر کر دی۔

بشریٰ بی بی نے بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی ہے، اپیل میں احتساب عدالت کا 31 جنوری کا آرڈر کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر اپیل میں ریاست اور نیب کو فریق بنایا گیا۔
احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں 14 سال قید بامشقت اور 787 ملین روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

Leave a reply