لاہور:(پاکستان ٹوڈے) بشری بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی پر ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا اسٹیٹ کونسل سے اہم مکالمہ
"تفصیلات کے مطابق ایک طرف آپ کہتے ہیں کہ عدالتوں میں سیکیورٹی خطرہ ہے , جیل میں سماعت ہوگی دوسری جانب آپ کہتے ہیں جیل میں سکیورٹی خطرہ ہے بنی گالہ گھر میں منتقل کرتے ” جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے ریمارکس۔
بشری بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر اسٹیٹ کے بیانات میں تضادات پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے غیر معمولی اہم ریمارکس ” بشری بی بی کو گھر (سب جیل) بھیجنے کے بعد کتنی خواتین کو اڈیالہ جیل لایا گیا ؟ جو 141 خواتین اسکے بعد لائی گئیں وہ کیا وہ کم استحقاق رکھتی تھیں ؟
جو خواتین بعد میں لائی گئیں انہیں بھی گھر بھیج دیں نا ، آپ ابھی بھی ایک ہائیکورٹ میں جواز پیش کر رہے ہیں کہ ہم نے ٹھیک کیا اور آئندہ بھی کرینگے ؟ خدا کا خوف کریں کبھی آپ کہتے ہیں عدالت پیش نہیں کر سکتے خطرہ ہے کبھی آپ کہتے ہیں جیل محفوظ نہیں ہے۔
کیا آپ محفوظ ہیں ؟ اگر میری مرضی سے مجھے گھر میں قید کیا جائے تو میں بہت خوش ہوں گا ، قیدی کی مرضی کے خلاف اسکی پراپرٹی کو سب جیل کیسے بنایا جا سکتا ہے ؟ "
امریکی ریاست کیلی فورنیامیں زلزلےکےشدیدجھٹکے
دسمبر 6, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
جارجیا،ہزاروں افرادکااحتجاج ،مظاہرین کاپولیس پرحملہ
دسمبر 2, 2024 -
ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم دبئی روانہ
ستمبر 23, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔