بشری بی بی کی اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت

0
74

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق رانا ثنا اللہ کی جانب سے پانی پی ٹی ائی کی صحت سے متعلق بیان دیا گیا، عمران خان ذہنی اور جسمانی طور پر مکمل فٹ ہیں اگر بانی پی ٹی ائی کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار تین لوگ ہوں گے۔

بانی چیئرمین کو کچھ ہوا تو جنرل عاصم منیر،جنرل ندیم انجم اورجنرل فیصل نصیر اس کے ذمہ دار ہوں گے

میری گزارش ہے کہ وہ عمران خان کی جان کی حفاظت کریں، اگر عمران خان کو کچھ ہوا تو عوام انہیں نہیں چھوڑے گی

عمران خان نے اقتدار میں رہ کر اوراسکے بغیر کبھی کسی کو نقصان پہنچایا نہ کسی کو مارنے کا کہا، عمران خان کے خمیر میں بدلہ لینا نہیں ہے، مسلمان کسی سے بدلہ نہیں لیتا۔

میں اڈیالہ جیل آئی تھی میں جو شہد کھاتی ہوں اس میں کچھ ملا دیا گیا ، میں نے وہ سارا شہد کھا لیا زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے ان چیزوں سے کیا فرق پڑتا ہے

یہ کچھ بھی کر لیں یہ عوام میں چلنے کے قابل نہیں رہیں گے، حالات بہتری کی جانب جا رہے ہوتے تو رانا ثنا اللہ ایسا بیان نہ دیتا، چیزیں بہتری کی طرف جانا چاہیے تھی مگر جا نہیں رہی، عمران خان عوام اور ملک کے لیے جیل کے اندر ہے۔

عوام کو چوروں کا ساتھ نہیں دینا چاہیے، عمران خان چاہتے ہیں تو وہ بنی گالہ میں ارام کی زندگی گزار رہے ہوتے

 

Leave a reply