بشری بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی عدم پیروی پر خارج کی گئی درخواست دوبارہ بحال
پاکستان ٹوڈے: بشری بی بی کی بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کا مرکزی کیس پیر کو سماعت کے لیے مقرر
اسلام آباد ہائی کورٹ کی تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ کونسل عبد الرحمن نے بھی بشری بی بی کی درخواست بحالی کی مخالفت نہیں کی, سب جیل کے لوازمات کیا ہیں آئیندہ سماعت پیر کو عدالت کی معاونت کی جائے ۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشری بی بی کی درخواست پر سماعت کی، بشری بی بی کی جانب سے وکیل عثمان ریاض گل جبکہ اسٹیٹ کونسل عبد الرحمن پیش ہوئے۔
گزشتہ سماعت پر عدالت نے عدم پیروی پر بشری بی بی کی درخواست خارج کردی تھی، بشری بی بی کے وکلاء نے درخواست بحال کرنے کے لیے دوبارہ متفرق درخواست دائر کی تھی، عدالت نے مرکزی درخواست پیر کو مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کردی۔
پنجاب میں سموگ کاراج:یونیسف نےرپورٹ جاری کردی
نومبر 12, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔