بغیر لائسنس مبینہ جعلی اور ڈاکٹرز سیمپل ادویات کی فروخت کے خلاف ایف آئی اے کا میڈیسن مارکیٹ میں گرینڈ آپریشن

0
78

پاکستان ٹوڈے: ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی ضعیم اقبال شیخ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی جاوید بلوچ کی زیر نگرانی ایف آئی اے کی میڈیسن مارکیٹ میں کارروائی

میڈیسن مارکیٹ کچھی گلی نمبر 2 میں واقع میڈیسن کارنر پلازہ میں ایف آئی اے کا پروونشل ڈرگ انسپکٹر کے ہمراہ چھاپہ, چھاپے کے دوران مارکیٹ سے بھاری مقدار میں مبینہ جعلی اور ڈاکٹرز سیمپل ناٹ فار سیل ادویات برآمد۔

مارکیٹ میں موجود دکان مالکان بغیر لائسنس مذکورہ ادویات کی خریدوفرخت سے متعلق تسلی بخش جواب نہیں دے سکے ، برآمد شدہ ادویات میں بھاری مقدار جان بچانے والی ادویات کی ہے۔

برآمد شدہ ادویات کی مالیت 2 کروڑ سے ذائد ہے، پروونشل ڈرگ انسپکٹر نے مارکیٹ ِسیل کرکے مبینہ جعلی ادویات کے نمونے بھی حاصل کر لئے، برآمد شدہ ادویات مزید قانونی کارروائی کے لئے پروونشل ڈرگ حکام کے حوالے

Leave a reply