بلاول بھٹوزرداری کا موبائل فون سروس بحال کرنے کا مطالبہ

0
154

بلاول بھٹوزرداری کا موبائل فون سروس بحال کرنے کا مطالبہ

کراچی : (پاکستان ٹوڈے) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ملک بھر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ایکس ) پر ایک بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ ملک بھر میں موبائل فون سروسز کو فوری طور پر بحال کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کو موبائل فون سروسز کی بحالی کے لیے الیکشن کمیشن اور عدالتوں سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ عام انتخابات 2024 کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک کے مختلف علاقوں میں موبائل سروس عارضی طور پر بند کر دی گئی، موبائل سروس متاثر ہونے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے، امن و امان قائم رکھنے، ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔

Leave a reply