بلوچستان میں حکومتی اتحادیوں کے درمیان معاملات طے ہوگئے، 3 سیاسی جماعتیں مخلوط حکومت بنائے گی
بلوچستان میں حکومتی اتحادیوں کے درمیان معاملات طے ہوگئے، 3 سیاسی جماعتیں مخلوط حکومت بنائے گی
پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان وفاق میں حکومت سازی کے معاملات پر اتفاق پیدا ہونے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان میں 3 جماعتی مخلوط حکومت کا قیام عمل میں لایا جائیگا، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور بلوچستان عوامی پارٹی حکومت کا حصہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق جمیعت علمائے اسلام، نیشنل پارٹی، بی این پی اور بی این پی عوامی کے اپوزیشن میں بیٹھنے کا امکان ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ایک سے دو روز میں حکومت سازی کے معاملات کو حتمی شکل دے کر وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان کردیا جائے گا۔
بلوچستان کی وزارت اعلیٰ پیپلز پارٹی کے پاس ہوگی جبکہ سینیئر وزیر مسلم لیگ ن سے ہوں گے۔
کابینہ میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے 6-6 وزیر ہوں گے جبکہ کابینہ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے بھی دو وزرا شامل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق گورنر بلوچستان کی تعیناتی پاکستان مسلم لیگ ن سے کی جائے گی جبکہ اسپیکر اسمبلی ن لیگ جبکہ ڈپٹی اسپیکر بی اے پی سے ہوگا۔
ججزتعیناتی رولزمیں ترامیم سے متعلق جوڈیشل کمیشن کااجلاس
ستمبر 13, 2024عمر ان خان نےپارٹی کیلئے جیل سے اہم پیغام جاری کردیا
ستمبر 12, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔