بل گیٹس کی سابقہ اہلیہ ملینڈا نے گیٹس فاؤنڈیشن کیو چھوڑنے کا فیصلہ کیا
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میلنڈا فرنچ نے خواتین کے فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
گیٹس فاؤنڈیشن سے میلنڈا فرنچ کو 12.5 ارب ڈالر ملیں گے جو اپنے فلاحی کاموں کے لیے وقف کریں گی۔
واضح رہے کہ بل گیٹس اور ملینڈا کی جانب سے 3 مئی 2021ء کو 27 سالہ مدت کی شادی کے بعد اچانک ایک دوسرے سے علیحدگی کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد ابتدا میں ان کی جانب سے طلاق کی وجہ کو بتانے سے گریز کیا گیا تھا۔
بل گیٹس کی سابق اہلیہ ملینڈا نے ایک انٹرویو میں شوہر سے علیحدگی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ علیحدگی کی وجہ صرف یہی ایک لمحہ یا چیز نہیں تھی، درحقیقت ایک وقت ایسا بھی آیا تھا جب مجھے احساس ہوا کہ اب ہمارا رشتہ اچھا نہیں رہا اور میں اب اس پر اعتماد نہیں کرسکتی جو ہم نے کیا۔
انہوں نے کہا تھا کہ ویسے تو حالیہ عرصے میں انہوں نے بہت زیادہ آنسو بہائے اور غصہ کیا مگر اب وہ اپنے مستقبل کے لیے بہت زیادہ پُرجوش ہیں۔
امریکی صدارتی انتخابات:پوپ فرانس نےاہم اعلان کردیا
ستمبر 14, 2024امریکی صدارتی انتخابات:ڈونلڈٹرمپ نےاہم فیصلہ کرلیا
ستمبر 13, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ترکیہ میں انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری
مارچ 30, 2024 -
چیف جسٹس کی بیرون ملک جانے کی تیاریاں
مئی 11, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔