بالی وڈ اداکار پنکج تریپاٹھی کے بہنوئی راکیش تیواری جھارکنڈ میں پیش آئے ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئے
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد راکیش تیواری اور ان کی اہلیہ سبیتا کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے راکیش کو مردہ قرار دے دیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ پنکج تریپاٹھی کی بہن کو شدید چوٹیں آئیں اور ٹانگ میں فریکچر کا سامنا کرنا پڑا تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
بالی وڈ اداکار پنکج تریپاٹھی کی بہن اور بہنوئی کی کار کو حادثہ گزشتہ روز جھارکنڈ کے علاقے دھنباد میں پیش آیا، جوڑا بہار کے ضلع گوپال گنج سے مغربی بنگال جا رہا تھا جہاں ان کی کار ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی۔
بھارتی میڈیا پرجوڑے کی گاڑی کو آئے حادثے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے، ویڈیو میں تیز رفتار کار کو ڈیوائیڈر سے ٹکراتے دیکھا جا سکتا ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ ودیابالن کی گاڑی حادثےکاشکار
اکتوبر 2, 2024اداکارگوندہ گولی لگنےسےزخمی،ہسپتال منتقل
اکتوبر 1, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔