
پاکستان ٹوڈے کے مطابق سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ماضی میں دیے گیے ایک انٹڑویو کا ویڈیو کلپ بہت وائرل ہورہا ہے، غالباً یہ ویڈیو 2022 کا ہے جس میں انہوں نے اپنے کیرئیر شادی اور پاک بھارت میں مماثلت اور فرق کے حوالے سے گفتگو کی۔
انٹرویو میں ثانیہ مرزا سے 2010 میں شعیب ملک سے شادی کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے اسے اپنی زندگی کا ایک ’مشکل مرحلہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دوران میرے متعلق بہت سی خبریں اور باتیں پھیلائی جارہی تھیں۔ بھارتی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ماضی میں دیے گیے ایک انٹڑویو کا ویڈیو کلپ بہت وائرل ہورہا ہے، غالباً یہ ویڈیو 2022 کا ہے جس میں انہوں نے اپنے کیرئیر شادی اور پاک بھارت میں مماثلت اور فرق کے حوالے سے گفتگو کی۔
انٹرویو میں ثانیہ مرزا سے 2010 میں شعیب ملک سے شادی کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے اسے اپنی زندگی کا ایک ’مشکل مرحلہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دوران میرے متعلق بہت سی خبریں اور باتیں پھیلائی جارہی تھیں۔
ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ان باتوں کی وجہ سے مجھے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مگر جب ایک انسان کسی سے محبت کرتا ہے تو پھر اسے کسی چیز سے فرق نہیں پڑتا اور نہ ہی کسی چیز کی پرواہ ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’محبت میں انسان دماغ کے بجائے دل سے کام لیتا ہے، اس وقت ہمارے لیے اہم صرف ہمارا محبوب ہوتا ہے جسے ہم صحیح اور جائز طریقے سے حاصل کرنا چاہتے ہیں، ان سب سے باوجود ہم ایک دوسرے کو حاصل کرکے خوش تھے۔
دوران انٹرویو ایک سوال کیا گیا کہ انہیں پاکستان اور بھارت میں کیا مماثلت اور فرق نظر آتا ہے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے ثانیہ نے کہا تھا کہ چونکہ میرا تعلق جنوبی ہندوستان سے ہے اس لیے مجھے دونوں ممالک کے لوگوں اور ثقافتوں میں کافی فرق محسوس ہوتا ہے لیکن اگر میں دہلی سے ہوتی تو مجھے اتنا فرق محسوس نہیں ہوتا کیونکہ دہلی اور لاہور کی ثقافت میں کوئی فرق نہیں ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
حسن نواز اور حسین نواز بری ہونگے یا نہیں، فیصلہ محفوظ
مارچ 19, 2024 -
اسرائیلی فوج کی غزہ پربمباری جاری
اپریل 17, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔