بھارتی: وزیر اعظم نریندر مودی نے دو شہروں کو ملانے والی ریل سروس کا افتتاح کر دیا

0
47

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پانی کے اند بنائی گئی میٹرو ٹنل جڑواں شہروں کولکتہ اور ہاوڑہ کو آپس میں جوڑے گی، جو ریاست مغربی بنگال میں دریائے ہوگلی کے دونوں کناروں پر آباد ہیں، یہ ٹرین صرف 45 سیکنڈ میں 520 میٹر کا زیر آب راستہ طے کرے گی۔

دہلی میں دریائے جمنا پر میٹرو ریل سروس کے لیے پل بنائے گئے ہیں، لیکن کولکتہ میں جگہ کی کمی کے باعث ایسا ممکن نہ تھا، ایسٹرن ریلویز کے مطابق پانی کے نیچے سب وے ریلوے کے لیے ایک محفوظ اور کم لاگت والا آپشن تھا۔

Leave a reply