بھارت: مودی سرکار کے جھوٹے پروپیگنڈے کا بھانڈا خود بھارتی سبھا کے ممبران کے ہاتھوں بے نقاب ہوگیا

نئی دہلی :حال ہی میں کانگریس لیڈر ادھیر رانجھن چودھری نے 27 فروری2019 سے متعلق تمام راز فاش کردیے۔
کانگریس رہنما ادھیر رانجھن چوہدری نے مودی سرکار کے جھوٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت نے ہمیں جوش دلایا کہ ہم نے دشمن سے بدلہ لینے کیلیے بالا کوٹ پر حملہ کیا ہے لیکن اس کے بعد ہمیں اس کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی گئیں۔
کانگریس لیڈر ادھیر رانجھن چودھری نے 27 فروری2019 سے متعلق بتایا کہ مودی سرکار نے ہمیں جوش دلایا کہ؛ ” ہم نے دشمن سے بدلہ لینے کے لیے بالاکوٹ پر حملہ کیا ہے لیکن اسکے بعد ہمیں کوئی معلومات نہیں دی جاتیں”، ہمیں بتایا گیا کہ "بھارتی فضائیہ نے پاکستان کے F-16 طیارے کو مار گرایا گیا ہے لیکن وہ کہیں نظر نہیں آیا”۔
انہوں نے مزید کہا کہ صرف یہی نہیں بلکہ سان فرانسسکو لیبارٹری، آسٹریلین اسٹریٹیجک پالیسی انسٹیٹیوٹ نے بھی مودی حکومت کے دعوے کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ بھارت نےپاکستان میں کسی ٹارگٹ پرحملہ نہیں کیا۔
کانگریس رہنما کا کہنا تھا کہ 2019 میں مودی سرکار نے انتخابا ت میں کامیابی کیلیے پلوامہ میں خود حملہ کروا کر اپنے 40 فوجیوں کو ہلاک کروایا تھا اور حملے کے بعد اپنی روش برقرار رکھتے ہوئے الزام پاکستان پر لگا دیا جو کہ جلد ہی جھوٹا ثابت ہو گیا۔
رانجھن نے مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت ماضی میں بھی انتخابات میں کامیابی کے لیے ایسے ہی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتی رہی ہے۔ پلوامہ ڈرامے کے بعد مودی سرکار نے بالا کوٹ میں اسٹرائیک کا ڈراما رچانے کی بھی کوشش کی لیکن اس میں بھی بُری طرح ناکام رہے۔
ٹرمپ نےاسرائیل قیدیوں کی رہائی کاالٹی میٹم جاری کردیا
فروری 11, 2025جنوبی افریقہ:سفیدفام شہریوں نےامریکی پیشکش مستردکردی
فروری 10, 2025ایران پربمباری کرنےکےبجائےمعاہدےکوترجیح دوں گا،ٹرمپ
فروری 10, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
شعیب، ثناء کی شادی پر شائستہ کا ردعمل
فروری 14, 2024 -
ایڈہاک ججزتعیناتی کامعاملہ:جوڈیشل کمیشن کی منظوری
جولائی 19, 2024 -
کونسی 4 اشیاء فریج میں رکھنا خطرناک ہیں؟
مارچ 2, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔