بھارت میں ٹرین حادثہ،12 لوگ ہلاک، متعدد زخمی

0
100

دہلی سے آسام جارہی نارتھ ایسٹ ایکسپریس کے 6 کوچ بدھ (11 اکتوبر) کو پٹری سے اترگئی۔ حادثے میں 4 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھاگلپور سے بنگلور جانے والی انگا ایکسپریس میں آگ لگنے کی افواہ سے مسافروں میں بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجے میں بعض مسافر آگ سے بچنے کے لئے ٹرین سے اتر گئے۔

بعض مسافر مبینہ آگ سے بچنے کے لئے پٹریوں پر دوڑنے لگے، اسی اثناء میں ایک اور لائن پر آرہی ٹرین کی زد میں آگئے جس کے باعث 12 مسافر اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ریلوے پولیس اور مقامی لوگ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ زخمیوں کو ایمبولینسوں میں قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ حادثہ میں ہلاک افراد کی نعشیں نکال لی گئیں۔

 

مصنف

Leave a reply