بھارت کا انوکھا کارنامہ، ‘بغیر ڈرائیور کے ہی ٹرین چلاا دی

0
64

نئی دہلی: مال بردار ٹرین بغیر کسی ڈرائیور کے تقریباً 70 کلو میٹر کا سفر طے کرگئی تاہم معجزانہ طور پر سفر کے دوران کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق مودی کے دیس میں جو بھی ہوتا ہے انوکھا ہی ہوتا ہے، شمالی بھارت میں ایک ٹرین سٹیشن پر عملے کی تبدیلی کیلئے رکی تو عملہ نیچے اتر گیا، ریل ڈھلوان پر خود بخود سرکنے لگی اور رفتار پکڑ لی، ٹرین نے 70 کلو میٹر کا فاصلہ طے کر لیا، اس دوران 53 بوگیوں پر مشتمل مال بردار ٹرین نے تیز رفتاری سے کئی سٹیشن عبور کیے تاہم معجزانہ طور پر کوئی حادثہ رونما نہیں ہوا۔

ٹرین چلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرین ایک سٹیشن کے پلیٹ فارم کے قریب پٹڑیوں کے ساتھ تیز رفتاری سے چل رہی ہے۔

دوسری جانب بھارتی ریلوے حکام کا کہنا ہے نامعلوم وجوہات کی بنا پر ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور اتر گئے تھے ان کے نکلتے ہی ٹرین چلنے لگی، ٹرین سے کوئی بھی زخمی نہیں ہوا اور بالآخر اسے ہنگامی بریکوں کا استعمال کر کے اور پٹڑی پر پتھر رکھ کر روکنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

مصنف

Leave a reply